مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ

0
image:jansatta.com

نئی دہلی ،(یو این آئی) حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت میں تین فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میں لیے گئے اس فیصلہ سے مرکزی سرکار کے 47.14 لاکھ ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشنرزمستفید ہوں گے اور اس سے خزانے پر 9488.70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔ مہنگائی اورراحت بھتےکی موجودہ شرح بنیادی تنخواہ/پنشن کا 28 فیصد ہے ۔ ملازمین کو آج کے فیصلے کے بعد تین فیصد اضافی بھتہ ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS