گٹر کی صفائی کے دوران 288 کی موت : سرکار

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزارت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ نے پیر کو کہا کہ ملک میں سیوریج یا سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے دوران گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 288 افرادکی موت ہوگئی۔ وزیر مملکت برائے سماجی انصاف وامپاورمنٹ رامداس اٹھاولے نے یہ جانکاری راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، پچھلے تین سالوں کے دوران 31 اگست 2020 تک ، گٹر یا سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے دوران 288 اہلکار وں کی موت ہوگئی۔ اٹھاولے نے کہا کہ گندگی ڈھونے والے لوگوں کا قومی سروے 2018-19کے دوران 18 ریاستوں کے 194 اضلاع میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ، سروے میں 51835 گندگی ڈھونے والوںکی نشاندہی کی گئی جن میں سے اتر پردیش میں 24932 افراد کی پہچان کی گئی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS