نئی دہلی (ایجسنی): ممبئی میں ہوئے دہشت گرد حملہ کو آج 14سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔ 10پاکستانی دہشت گرد 26نومبر کو 2008کو سمندر کے راستے سے ممبئی پہنچ گئے۔ اس دہشت گرد حملہ میں 18محافظ سمیت 166لوگ مارے گئے تھے اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپے کی جائداد کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ یہ حملہ 26نومبر کو شروع ہوا تھا اور 29نومبر تک چلا تھا۔ 26نومبر کو 2008کو ان دہشت گردوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل، اوبرائے ٹرائی ڈینٹ، تاج محل پیلس اینڈ ٹائور،لیوپولڈ کیفے، کامہ استپال، نریمن سموداے سینٹر جیسے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اجمل قصاب اکیلے دہشت گرد تھے جن کو زندہ پکڑا گیا تھا۔ اجمل قصاب کو چار سال بعد 21نومبر 2012کوپھانسی دی گئی تھی۔ حملے کو انجام دینے والے کو بھلے ہی موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہو لیکن سوال یہ ہے کہ آخر اس کے سازش کرنے والوں کیا کیا ہوا؟
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.