ہندوستان میں ویرینٹ اومیکرون کے 213 کیسز،دہلی میں 57

0
image:dw

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 213 کیسز 15 ریاستوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 90 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 57 کیسز ہیں۔ مہاراشٹر میں 54 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 57 لاکھ 5 ہزار 39 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 138 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 670 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے 6317 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 78 ہزار 190 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 6906 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد تین کروڑ 42 لاکھ ایک ہزار 996 ہوچکی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 29 ہزار 512 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 66 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 171 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS