توتیکورین جیل کے 21 قیدی، دو افسران کورونا سے متاثر

0

توتیکورین: تمل ناڈو کے توتیکورین  ضلع جیل کے 21 ریمانڈ قیدیوں اوردو افسران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے  متاثر پائے گئے ہیں۔پولس ذرائع نے منگل کو یہاں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی متاثرقیدیوں کو ایک سرکاری کورنٹائن سینٹرمیں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے جب کہ ان کے ساتھ  ہی دیگر قیدیوں کو جیل میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔کورونا سے متاثر جیل کے دو  افسران کو بھی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا  گیا ہے۔
کمیونٹی  انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت کے اہلکار پورے جیل احاطے میں صفائی مہم اورجراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔توتیکورین کے چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چار قیدیوں کے کورونا سے متاثر پائےجانے کے بعد جیل کے  سبھی59 ریمانڈ قیدیوں اور 28 جیل ملازموں کو کورونا جانچ  کرانے کا حکم دیا تھا۔  مجرمانہ معاملوں میں قید چاروں قیدیوں کا کورونا جانچ کرایا گیا تھا۔
پیر کی شام آئی رپورٹ میں  59 میں سے 21 قیدیوں  اور 28 میں سے دو ملازموں کے کورونا  سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس جیل میں  متاثروں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی  ہے  جب کہ جیل کےدو ملازمین  بھی اس سے متاثر ہوکراسپتال میں بھرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS