بیس لاکھ کے اعداد پار،غائب ہے مودی سرکار:راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس  کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز 20 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں لیکن حالات کو قابو کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا ئے جارہے ہیں۔
راہل گاندھی نے جمعہ کو طنزیہ لہجے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’20 لاکھ کے اعداد پار،غائب ہے مودی سرکار‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے 17 جولائی کو کورونا کیسز کے 10 اگست تک ہونے کے امکان کے بارے میں بھی ایک ٹویٹ پوسٹ کیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا’’10،00،000  کے اعداد پارہوگیا ۔ اسی تیزی سے کووڈ۔ 19  پھیلا تو 10 اگست تک ملک میں  20،00،000 سے زیادہ  متاثرین ہوں گے‘‘۔انہوں نے اس وقت یہ مشورہ دیا تھا کہ حکومت اس وبا کو روکنے کے لئے ٹھوس اور منظم طریقے سے اقدامات کرے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS