امریکہ میں 2 ہندوستانی طلباکی پراسرار موت

0
امریکہ میں 2 ہندوستانی طلباکی پراسرار موت
امریکہ میں 2 ہندوستانی طلباکی پراسرار موت

حیدرآباد (ایجنسیاں): امریکہ کے کنیکٹی کٹ میں 2 ہندوستانی طالب علم کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔ دونوں 16 دن پہلے ہی اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ گئے تھے۔ ان میں سے ایک طالب علم گٹو دنیش کا تعلق تلنگانہ سے تھا اور دوسرا طالب علم نکیش کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا۔

پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کی موت نیند میں ہوئی ہے۔ گٹو دنیش کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ جب دنیش کے دوست ان سے ملنے ان کے کمرے میں گئے تو انہوں نے دونوں کو سوتے ہوئے پایا۔ جب جگانے کے بعد بھی دونوں نہیں اٹھے تو انہیں ایمبولینس کے ذریعہ قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS