عامر سبحانی بنے بہار کے نئے چیف سکریٹری

0
navbharattimes

پٹنہ (ایجنسیاں) ڈیولپمنٹ کمشنرعامر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری ہوں گے۔ عامر سبحانی 1987 بیچ کی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں۔ عامر اپنے بیچ کے ٹاپر رہے ہیں۔وہیں محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اتل پرساد کو ڈیولپمنٹ کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری تری پراری شرن 2میعاد کی توسیع کے بعد جمعہ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اقتدار کی گلیاروں میں پہلے سے ہی یہ بات کہی جارہی تھی کہ سبحانی کو نیا چیف سکریٹری بنایا جائے گا۔عامر سبحانی کا آبائی ضلع سیوان ہے۔ وہ اپریل 2024 تک سروس میں رہیں گے۔ان کی خاصیت یہ رہی ہے کہ وہ کبھی تنازعات میں نہیں رہے۔ وہ تیز رفتاری سے کام کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ان کے پاس نتیش کمار کے دور میں طویل عرصے تک محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کرنے کا ریکارڈرہا ہے۔ وہ طویل عرصے تک محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری بھی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS