وبا کے درمیان بھی یوپی حکومت کے ریونیو میں 1980کروڑ کا اضافہ:وزیر

0

لکھنو:(یواین آئی)اترپردیش کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ماہ جولائی میں حکومت نے 12655.85کروڑ روپئے کی ریونیو وصولی کی ہے جوکہ گذشتہ سال ماہ جولائی کے مقابلے 1980.43کروڑ روپئے زیادہ ہے۔مسٹر کھنہ نے بتایا کہ گذشتہ سال جولائی میں 10675.42کروڑ روپئے کی وصولی ہوئی تھی۔گذشتہ سال کے مقابلے مریں اس سال سبھی شعبوں میں اضافہ درج کیا گائے سوائے جیولاجی او ر کانکنی میں۔حکومت نے اس سال ماہ جولائی میں جی ایس ٹی کے تحت4697.99کروڑ روپئے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔
وہیں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس(ویٹ)کے اکاونٹ میں 2328.34کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں۔مسٹر کھنہ نے کہا کہ جولائی میں اکسائز ڈیوٹی میں حکومت کو 2795.49کروڑ روپئے کی آمد ہوئی ہے۔جبکہ 2089.29کروڑ روپئے اسٹامپ اور رجسٹریشن کے ذریعہ موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ 612.07کروڑ روپئے اور جیولاجی اور کانکنی کے ذریعہ 13.67کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں۔جولائی میں ٹیکس کے زمرے میں طے شدہ ٹارگیٹ 17076.93کروڑ روپئے اور نان ٹیکس کے زمرے میں 12655.85کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں۔یہ طے شدہ ٹارگیٹ کا 74.1فیصدی ہے۔
ریاستی وزیر فائنانس نے بتایا کہ اس سال کے پہلے چار مہینے میں اپریل تا جولائی کے دوران مجموعی طور سے 62137کروڑ روپئے طے کئے گئے تھے جس کے مقابلے 68.8فیصدی روپئے یعنی 42739.11کروڑ روئے وصول ہوئے ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS