تھائی لینڈ میں ٹرین اوربس کی ٹکر میں17 کی موت، 30 زخمی

0

بینکاک: تھائی لینڈ کی چاچونگساؤ صوبے کی راجدھانی بینگ توئی میں اتوار کو ایک بس کی ایک مال گاڑی سے ٹکر ہونے سے کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
چیف ڈسٹرکٹ آفیسر پراتھنگ نے یہاں بتایا کہ جب سیاحوں کی ایک بس بینگ توئی علاقے میں ریل کراسنگ عبورکررہی تھی تبھی اچانک ایک مال گاڑی آگئی اور بس کو روندتے ہوئے نکل گئی۔ اس حادثے میں 17 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ بس میں 65 لوگ سوار تھے۔ بچاؤ اور راحت ٹیم کے ارکان نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔
افسر نے کہا ’’بس میں سوار لوگ سامُت پراکن صوبے سے چاچونگساؤ کے باہری علاقے میں واقع ایک مندر کے درشن کے لئے جارہے تھے۔ اس دوران چان بُری صوبے کے لیم چابانگ بندرگاہ سے یہاں کے لیت کرابنگ آرہی مال گاڑی سے ریلوے کراسنگ پربس کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کے بعد بس پلٹ گئی جس سے کم از کم 17 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS