افغانستان غزنی میں فضائی حمله،15 جنگجو ہلاک

    0

    کابل:افغانستان کے  صوبہ غزنی میں فضائیہ کے فضائی  حملے میں کم از کم 15 طالبان ہلاک  ہو گئے۔ وزارت دفاع نے منگل  کے روز بتایا کہ ضلع گیلان  کے نابروی علاقے میں فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 11 طالبانی جنگجو ہلاک  ہوگئے اور ان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ بیان کے مطابق  ضلع ناوا کے ڈانڈ علاقے میں فضائی حملے میں4 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغانستاني افواج نے صوبہ قندھار کے ضلع میواند  میں طالبان کی ایک سرنگ کو بھی تباہ کر دیا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS