مودی سرکار کے 15فیصد 8ویں سے 10ویں پاس، 42 فیصد وزراداغدار: اے ڈی آر

0
Newsclick

نئی دہلی (ایجنسیاں)مودی سرکارکی نئی وزارتی کونسل کے بارے میں ایک چونکادینے والی رپورٹ آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی وزارتی کونسل میں 78 وزرامیں سے 42 فیصد نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات کا اعلان کیا ہے ، ان میں سے 4 کا تعلق اقدام قتل سے ہے۔یہ انکشاف انتخابی اصلاحات پر ریسرچ کرنے والے ایک ورکنگ گروپ اے ڈی آر نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ابھی بدھ کوہی کابینہ کے 15 نئے وزرا اور 28 وزرائے مملکت نے حلف لیا ، جس کے بعد وزارتی کونسل کے ممبروں کی کل تعداد بڑھ کر 78 ہوگئی۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (ADR) نے انتخابی حلف ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تجزیہ میں پایا گیا ہے کہ تمام وزرا میں سے 33 (42 فیصد) کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ تقریبا 24 یا 31 فیصد وزرا نے سنگین فوجداری مقدمات کا اعلان کیا ہے جن میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی وغیرہ شامل ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ بننے والے کوچ بہار کے حلقے کے نشیت پرمانت نے اپنے خلاف قتل سے جڑے ایک مقدمے کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق ، کابینہ کے 78 وزرا میں سے 70 یعنی 90 فیصد وزرا کروڑ پتی ہیں۔ ان کی اوسطاًجائیداد 16.24 کروڑ روپے کی ہیں۔ 4وزرا نے انتخابی حلف ناموں میں اپنے اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ ظاہر کی ہے۔ ان میں شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا، ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل ، ایم ایس ایم ای کے وزیر نارائن رانے اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی راجیو چندرشیکھر شامل ہیں۔وہیں 8 وزراایسے ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ ان کے اثاثے ایک کروڑ سے بھی کم ہیں۔ ان میں پرتیما بھومک ، جان بارلا ، کیلاش چودھری ، وشیشور ٹوڈو ، وی مرلی دھرن ، رامیشور تیلی ، شانتونوٹھاکر اور نتیش پرمانک شامل ہیں۔ 16 وزرانے اپنی دین داری ایک کروڑ سے زیادہ بتائی ہے۔ ان 16 میںسے 3وزرانے اپنی دین داری 10 کروڑ سے زیادہ بتائی ہے۔ ان میں نارائن رانے ، پیوش گوئل اور کرشنا پال شامل ہیں۔دوسری جانب سرکار کے 12 وزرا یعنی 15 فیصد نے اپنی تعلیمی لیاقت 8 ویں سے 12ویں پاس تو 64 یعنی 82 فیصد وزرا نے گریجویشن یا اس سے زیادہ بتائی ہے۔ 2وزراڈپلوما کئے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2وزرا 8ویں پاس،3دسویں پاس،7بارہویں پاس،15گریجویٹ، 21پوسٹ گریجویٹ اور 9ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS