1380پولیس اہلکار یوم آزادی پر پولیس میڈل سے نوازے جائیں گے

0
Image: thehansindia.com

نئی دہلی:(یو این آئی) بہادری اور شجاعت اور بہترین خدمت کے لئے 1380پولیس اہلکاروں کو یوم آزادی پر میڈل سے نوازا جائے گا۔ دو پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے صدر کے پولیس میڈل اور 628کو بہادری کے لئے پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق 88پولیس اہلکاروں کو خصوصی سروس کے لئے صدر کا میڈل اور 662کو قابل ذکر سروس کے لئے پولیس میڈل دیا جائے گا۔جموں۔کشمیر پولیس سب انسپکٹر امردیپ سنگھ کو صدر کے بہادری کے پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹبل سنیل دتاتریہ کو بھی بعد از مرگ صدر کے بہادری کے پولیس میڈل سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جموں۔کشمیر میں مختلف مہمات میں بہادری اور شجاعت کے لئے 398پولیس اہلکاروں کو میڈل سے نوازا جائے گا اس کے علاوہ 155پولیس اہلکاروں کو نکسلزم سے متاثر ہ علاقوں میں مہمات اور 27کو شمال مشرقی علاقوں میں بہادری کے لئے انعام سے نوازاجائے گا۔اعزاز سے نوازے جانے والے پولیس اہلکاروں میں 256جموں۔کشمیر پولیس کے، 151سی آر پی ایف، 23آئی ٹی بی پی، 67اوڈیشہ پولیس، 25مہاراشٹر اور 20چھتیس گڑھ پولیس کے اور باقی پولیس اہلکار دیگر ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS