ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا مندر کا رتھْ 11کی موت

0

تنجاور (یواین آئی)تمل ناڈو میں تنجاور کے پاس ایک مندر کی رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے تین نابالغوں سمیت 11لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ کئی دیگر جھلس گئے۔ وسطی علاقے کے پولیس انسپکٹرجنرل وی بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گائوں والوں کے ذریعہ تشکیل ایک شیو پرارتھنا کلب نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر
سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندرمودی نے تمل ناڈو کے تنجاور میں
بدھ کو رتھ یاترا کے دوران ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمل ناڈو کے تنجاور میں حادثے سے گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیتیں سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ زخمی لوگ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے‘۔شری اپر یا تھروناوکاراسر کی تصویر والی رتھ یاترا کو منگل کو نیم شب بڑی تعداد میں عقیدت مند کھینچ رہے تھے۔
اسی دوران قریب 12:45 بجے رتھ اوپر سے جارہے 25سے 30فٹ کا بجلی کا سیرئیل بلب ہائی وولٹیج لائن کی زد میں آگیا۔اس سے رتھ میں آگ لگ گئی اور 10
لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے میں جھلسے 13دیگر لوگوں کو تنجاور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں بدھ کی صبح 13سالہ ایک نابالغ نے دم توڑ دیا۔ایک
دیگر شخص کی بھی حالت نازک ہے۔ پولیس نے جانچ شروع کردی ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ان کے لیے 5-5 لاکھ روپے
کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وسطی علاقے کے پولیس انسپکٹرجنرل وی بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گائوں والوں کے ذریعہ تشکیل کردہ ایک شیو پرارتھنا کلب نے
ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔ حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر
جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے حادثہ پر تعزیت کا
اظہار کیا ہے ۔ مسٹر کووند نے ٹویٹ کیاکہ ’تنجاور میں رتھ یاترا میں کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت ایک ایسا سانحہ ہے، جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا
جاسکتا۔ سوگوار اہل خانہ کےلئے میری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں‘۔وزیراعظم کے دفتر نے وزیراعظم کے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ ’
تمل ناڈو کے تنجاور کے حادثے سے بے حد دکھی ہوں۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار لواحقین کے ساتھ میریں تعزیتیں ۔امید کرتاہوں کہ جو زخمی ہوئے ہیں،وہ جلد صحت مند
ہوجائیں گے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS