جموں و کشمیر کے پونچھ میں منی بس کو حادثہ، 11 افراد ہلاک، 25 زخمی

0

نئی دہلی (ایجنسی) : جموں وکشمیر کے پونچھ میں آج یعنی بدھ کو بڑاحادثہ ہوا ہے۔ پونچھ کے سویزیان علاقہ میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگی اس حادثہ میں 11 افراد ہلاک، 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمی افراد کو منڈی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر بچائو کا کام جاری ہے۔ اطلاعات یہ حادثہ تب ہوا جب بس منڈی سے سوجان جارہی تھی۔ اس دوران بس کھائی میں گر گئی تھی۔ منڈی تحصیل دار شاجہاں لطیف نے بتایا کہ پونچھ کے سویزیان علاقہ میں منی بس حادثہ میں ہوگیا ہے۔ فوج بچائو میں لگی ہوئی ہے۔ حادثہ میں اب تک 11 افراد ہلاک کی موت کی اطلاعات ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS