جاپان میں اولمپک کے بیچ کورونا کے 10000 ریکارڈ معاملے

0
Swimming world

ٹوکیو : (یو این آئی) جاپان میں اولمپک کھیلوں کے مابین ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 10،000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
اے ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے یہ اب تک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ اس سے پہلے 9576 معاملے درج کئے گئے تھے۔ راجدھانی ٹوکیو میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3،856 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوائیکے دونوں نے ہی کورونا کے بڑھتے کیسز میں کھیلوں سے متعلق کسی بھی تعلق سے واضح طور پر انکار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS