ریاست کے لوگ کورونا گائیڈلائن پر عمل کریں:شیوراج

0
imgae:business today

بھوپال : (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اندورمیں کورونا کے مزید سات اورپنّا میں چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کو محتاط رہنے اورریاست کے لوگوں سے کورونا گائیڈلائن پرعمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ مسٹرچوہان نے کہا ہے کہ آج ضلع اندور میں کورونا انفیکشن کے سات اور ضلع پنا میں کئی دنوں کے بعد چار مثبت معاملے سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں 18 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس تعلق سے اندورانتظامیہ کو محتاط رہنے اورپنا انتظامیہ کو فوری کنٹینمنٹ زون بناکر کانٹیکٹ ٹریسنگ کرکے حالات کو قابو میں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں شہریوں سے عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ اگرہم نے ذرا سی بھی لاپرواہی کی، صورت حال کو تبدیل ہونے میں دیرنہیں لگے گی، اس لئے ہوشیاررہیں اورگائیڈلائن کی پیروی کرتے رہیں۔ ماسک لگاتے رہیں، باہمی دوری بناکر رکھیں اورہاتھ دھوتے رہیں، انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے۔ ریاستی حکومت کووڈ-19 کے مکمل خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS