خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ 10 ملین ڈالر

0
ZEE5

روم : (یواین آئی) اٹلی کے شہر فلورنس کی ایک عدالت نے امریکی خاتون کی شکایت پر شاپنگ مال انتظامیہ کو اسے 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی اپریل جونز نامی خاتون جسے ’وال مارٹ اسٹور‘ میں خریداری کے دوران پیر میں زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی، جس کے بعد اس کے پیر میں شدید انفیکشن ہوا جس کیلئے متعدد سرجریوں کی ضرورت تھی، علاج کے آغاز میں صرف اس کے پیر کو کٹوانے کی ضرورت تھی لیکن انفیکشن مزید پھیلنے سے اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی۔ اپریل کے وکیل نے دلائل پیش کئے اور استدعا کی کہ میری مؤکلہ کو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے، وکیل نے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال ایک نئی مصنوعی ٹانگ خریدنے اور اپنے گھر کو زیادہ وہیل چیئر کیلئے سازگار بنانے کیلئے کریں گی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ’وال مارٹ اسٹور‘ انتظامیہ کو 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS