شاہ نے ناگالینڈ واقعہ پر کیا غم کا اظہار، ایس آئی ٹی کرے گی جانچ

0
the financial express

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ناگالینڈ کے مون ضلع کے اوٹنگ گاؤں میں ہونے والے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دس عام شہری مارے گئے۔ اس واقعہ میں سیکورٹی فورسز کا ایک جوان ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے کرائی جائے گی اور اس معاملے میں جلد از جلد انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں، امت شاہ نے کہا ’’مجھے ناگالینڈ کے اوٹنگ میں پیش آنے والے
Mon Oting
افسوسناک واقعہ سے دکھ پہنچا۔ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرایا جائے گا۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ہفتہ کی شام چار بجے ناگالینڈ کے اوٹنگ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ تصادم میں دس شہریوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS