اترپردیش میں ایک بجے تک 35فیصدی ووٹنگ

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے پہلے مرحلے کے تحت 11اضلاع کی 58سیٹوں پر صبح 7بجے شروع ہوئی ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک تقریبا 35.03فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرلیا ہے۔ صبح میں تھوڑی سست رفتاری کے بعد پولنگ میں تیزی آئی اور ایک بجے تک شاملی میں 41.16فیصدی، مظفر نگر میں 35.73فیصدی،میرٹھ34.51فیصدی،باغپت38.91فیصدی،غازی آباد33.40فیصدی، ہاپوڑ39.97فیصدی،گوتم بدھ نگر30.53فیصدی،بلندشہر37.03فیصدی،علی گڑھ32.07فیصدی، متھرا،36.26فیصدی اور آگرہ میں 36.93فیصدی ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی کی سرحوں سے منسلک مغربی اترپردیش میں پرامن طریقے سے رائے دہندگا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔سیکورٹی کے سخت اقدامات کے دوران ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران کہیں سے بھی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کچھ مقامات پر ای وی ایم کے خرابی کی اطلاعات موصول ہوئیں جنہیں فورا تبدیل کردیاگیا۔ اس خطے میں جاری ووٹنگ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)راشٹریہ جنتا دل(آر ایل ڈی) کے درمیان سخت مقابلے کے آثار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS