یوپی پولیس بھرتی: 60ہزار عہدوں کیلئے 50لاکھ درخواستیں موصول، بطور فیس 2 ارب سے زیادہ روپے جمع

0

؎لکھنؤ (ایجنسیاں): یوپی حکومت نے یوپی پولیس بھرتی کیلئے 60,244 اسامیوں کیلئے براہ راست بھرتی جاری کی ہے۔ یوپی پولیس میں بھرتی کا نوٹیفکیشن 23 دسمبر 2023 کو آیا۔ یوپی پولیس بھرتی کیلئے درخواستیں 27 دسمبر سے جمع ہونا شروع ہوئیں اور 16 جنوری 2024 درخواست کی آخری تاریخ تھی۔ فیس ایڈجسٹمنٹ اور درخواست میں 20 جنوری تک ترمیم کی جاسکتی ہے۔ ونڈو لاک کرنے تک 50,14,924 امیدواروں نے درخواست جمع کر دی، جن میں 15 لاکھ خواتین نے بھی درخواستیں دی ہیں۔ یوپی پولیس میں بھرتی کیلئے عمر کی حد مردوں کیلئے 18-25 سال اور خواتین کیلئے 28 سال رکھی گئی ہے۔جنرل زمرے کیلئے 24102، اوبی سی کیلئے 16264، ای ڈبلیوایس کیلئے 6024 اور ایس سی 1204 عہدے مختص کی گئی ہیں۔ تمام امیدواروں کیلئے درخواست کی فیس 400 روپے رکھی گئی ہے۔ ونڈو بند ہونے تک کل 50,14,924 امیدواروں نے درخواست دی ہے۔

اگر ہم درخواست کی کل فیس کی بات کریں تو حکومت نے 2,005,969,600 روپے کمائے ہیں۔ یوپی پولیس بھرتی کا تحریری امتحان 18 فروری کو ہونا ہے۔ امتحان3 شفٹوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایک عہدے کیلئے 83 امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: گجرات کے وڈودرا میں کشتی پلٹنے سے اب تک 16 بچوں کی لاش برآمد، تلاشی مہم جاری

ایسا پہلی بار ہواہے کہ بڑی تعداد میں خواتین نے درخواست دی ہے۔ پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد حکومت کیلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ لکھنؤ میں سب سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS