ٹوئٹر: ہندوستانی سرکار کی سختی کا اثر،500سے زائد اکاؤنٹس پر روک اور چند بلاک

0

نئی دہلی :ٹوئٹر نے بدھ کو کہا کہ کسانوں کے مظاہرہ کے تعلق سے گمراہ کن اوراشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤکو روکنے کی سرکار کی ہدایت کے تحت اس نے 500 سے زیادہ اکاؤنٹس پرروک لگادی ہے اور چند کو بلاک کردیا ہے۔ سرکار نے 4فروری کو ٹوئٹر سے ایسے 1178 اکاؤنٹس پر روک لگانے کو کہا تھا۔ ٹوئٹر نے ایک بلاک پوسٹ میں کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ ملک میں کچھ اکاؤنٹس کو بند کرنے کی ہدایت کے تحت اس نے کچھ اکاؤنٹس پر روک لگائی ہے۔ سول سوسائٹی کے کارکنان، سیاستدانوں اور میڈیا کے ٹوئٹر ہینڈل کو بلاک نہیں کیا ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوگی۔ سرکار نے اس مسئلے پر آئی ٹی سکریٹری کے ساتھ بات چیت سے قبل بلاک پوسٹ شائع کرنے کے ٹوئٹر کے قدم کو غیر معمولی قدم بتایا۔ وزارت نے ملک میں ڈیولپ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ’کو‘پر اپنے جواب میں کہا کہ سرکار کے ساتھ میٹنگ کے لیے ٹوئٹر کی اپیل پر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی سکریٹری ٹوئٹر کے سینئر مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت کرنے والے تھے۔ اس پس منظر میں بات چیت سے قبل بلاک پوسٹ شائع کرنا غیر معمولی قدم ہے۔’کو‘پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکار جلد ہی اپنا جواب اشتراک کرے گی۔ ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے’کو‘کی شروعات کی گئی ہے۔سرکار نے 4 فروری کو ٹوئٹر سے ایسے 1178 اکاؤنٹس پر روک لگانے کو کہا، جن کا تعلق پاک اور خالصتانی حامیوں کے ساتھ پایاگیا ہے اور جن سے کسانوں کے مظاہرہ کے سلسلے میں گمراہ کن مواد اشتراک کیا گیا۔ ٹوئٹر نے ایک ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس پر کارروائی کی ہے۔ ان میں سے 500 پر سرکار نے روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ کمپنی نے دیگر 500 پر گمراہ کن مواد عام کرنے والا اکاؤنٹس مان کر کارروائی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS