پونچھ کے میں سراسیمگی پھیل گی جب آئی ای ڈی جیسا مواد ملا

    0

    جموں: جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں اتوار کے روز اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک موٹر سائیکل کے پاس آئی ای ڈی جیسا کچھ مواد پایا گیا۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا  کہ مینڈھر سے قریب تین کلو میٹر دور پنکھہ روڈ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک پلسر موٹر سائیکل زیر نمبر JK02BP–7298 کو مشکوک حالت میں کھڑے دیکھا گیا۔
    انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس اسٹیشن مینڈھر کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس اور فوج کی 49 آر آر کی ایک پارٹی کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا۔
    مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جائے موقع پر موٹر سائیکل کے پاس آئی ای ڈی جیسا کچھ مواد پایا گیا۔
    انہوں نے بتایا کہ اس مواد کو پرکھنے اور تباہ کرنے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔
    دریں اثنا ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کے پاس کچھ مواد پایا گیا جس کے پیش نظر بم ناکارہ بنانے والے اسکارڈ کو وہاں بھیج دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS