مدھیہ پردیش کے 13 ضلعوں میں برڈ فلو کی تصدیق 

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں مویشی پروری کے محکمے نے 9جنوری تک ریاست کے 13 ضلعوں میں کووں میں برڈ فلو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
    مویشی پروروی کے محکمے سے موصول کے معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندور،مندسورآگرہ،نیمچ،دیواس،اجین ،کھنڈوہ،کھرگون،گنا،شیوپوری،راج گڑھ، شاجا پوراور ویدیشا ضلعوں میں کووں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 9 جنوری تک ریاست کے 27 ضلعوں میں تقریباً 1100 کووں اور جنگلی پرندوں کی موت کی اطلاع حاصل ہوئی ہے۔ مختلف ضلعوں سے 32 نمونے نیشنل ہائی سکیورٹی ڈیسیز ریسرچ لیب بھوپال کو جانچ کےلئے بھیجے گئے ہیں۔ مرغی پالنے والوں میں غیر ضروری شبہ کی حالت پیدا نہ ہو اس کےلئے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سبھی ضلعوں میں بیماری کے کنٹرول کی کارروائی مرکزی حکومت کی ہدایات جاری ہیں۔
    ضلع آگر میں مرغی بازار کی دکانوں سے ٹیول اسویو کے ایک نمونے میں برڈ فلو وائرس پائے جانے کے بعد یہاں مرغی بازار کو احتیاط کے پیش نظر سے آئندہ سات روز کےلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرغیوں اور انڈوں وغیرہ کی حفاظت کی کارروائی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ضلع سیہور،بالاگھاٹ،دموہ،اجین،بیتول،بھنڈ سے نیشنل ہائی سکیورٹی  ڈیسیز ریسرچ  لیب بھوپال کو جانچ کےلئے بھیجے گئے نمونوں میں برڈ فلو وائرس نہیں پایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS