وزیراعظم مودی ایک روزہ دورے پر پڈوچیری میں

0
Image: India Today

پڈو چیری: وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو مرکز کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔
پڈوچیری کی قائم مقام ڈپٹی گورنر تملی سائی سندر راجن، چیف سکریٹری اشونی کمار، پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال، بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقامی لیڈروں اور معاون پارٹیوں کے لیڈروں نے ہوائی اڈے پر نریندر مودی کا استقبال کیا۔
نریندر مودی ہوائی اڈے سے جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ کئی مرکزی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم لاسپیٹ میدان میں بی جے پی کے عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے اور اس کے بعد چنئی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS