سپریم کورٹ نے جگن ناتھ یاترا پر لگائی روک، کہا اجازت دے دی تو بھگوان کبھی معاف نہیں کریں گے

0

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اڈیشہ کے پوری شہر واقع  بھگوسن جگن ناتھ کی سالانہ یاترا پر روک لگا دی ہے۔  
یہ حکم سپریم کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کے دوران جاری کیا۔ کورٹ نے کہا کہ اگر انہوں نے رتھ یاترا کی اجازت دے دی تو اس کے لئے بھگوان جگن ناتھ کبھی معاف نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے 23 جون سے شروع ہونے والی رتھ یاترا کے التواء کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا۔ “ہم عوامی صحت کے مفاد اور شہریوں کے تحفظ میں مناسب سمجھتے ہیں کہ رتھ کے انعقاد کو روکیں۔
اس سے قبل سماعت کے دوران عرضی گزار کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل نے دلیل دی کہ اگر رتھ یاترا ہوتی ہے تو کم سے کم 10 لاکھ لوگ یکجا ہوں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں 10 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا بھی سنگین بات ہے۔
رتھ یاترا سے کورونا کے پھیلنے کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے عرضی گزار نے کہا تھا کہ اگر لوگوں کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عدالت عظمی دیوالی پر پٹاخے جلانے پر روک لگا سکتی ہے تو رتھ یاترا پر روک کیوں نہیں لگائی جاسکتی؟ عرضی گزار کا کہنا تھا کہ رتھ یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے کورونا وبا کے پھیلنے کا خطرہ

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS