خاتون افسر کی عصمت دری کر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

0

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے ایک خاتون افسر کے ساتھ عصمت دری کرکے فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو جمعہ کے روز  گرفتار کر لیا ہے ۔
ایس ایچ او رام ادھار نے بتایا کہ لال گنج تحصیل میں تعینات ایک خاتون افسر نے گزشتہ 2جنوری کو شکایت دے کر الزام عائد کیا کہ ضلع شاہ جہاں پور کے بسنت پور کا باشندہ گروبندر سنگھ ولد سادھو سنگھ کوچنگ کے دوران اس سے چھیڑخانی و مارپیٹ کرتا  اور اس  کا فحش ویڈیو  بنا کر فوٹو تیار کر کوچنگ میں اس کو دکھایا کرتا تھا ۔  اس ضمن میں  بینک میں ملازمت کے دوران بریلی میں  جہاں وہ رہتی تھی وہاں پہونچ کر اس کے ساتھ ملزم نے زیادتی کی ۔
پی سی ایس میں سلیکشن کے بعد 2017 میں اس کی تعیناتی یہاں پرتاپگڑھ میں ہوئی تو یہاں افیسرس کالونی پہونچ کر پریشان کرنے لگا ۔گزشتہ 18 دسمبر 2020 کو گروبندر سنگھ مع اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ افیسرس کالونی پہونچ کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ شور غل مچانے پر  وہ بھاگ گیا۔وہ اس کی فحش ویڈیو بناکر اس کے اہل خانہ کو بلیک میل کر رہا تھا  ۔شکایت پر کیس درج کرکے ملزم گروندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS