Image:kultejas.com

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزٹی 20- ٹورنامنٹ میں ہندوستان لیجنڈنے سری لنکا لیجنڈ کے شکست دی
رائے پور: یوراج سنگھ (60) اور یوسف پٹھان (62) کی شاندار نصف سنچریوں اور پٹھان بھائیوں یوسف اور عرفان کی بہترین گیندبازی سے انڈیا لیجنڈس نے سری لنکا لیجنڈس کو یہاں فائنل میں اتوار کو 14رن سے شکست دیکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا خطاب اپنے نا م کرلیا۔انڈیا لیجنڈس نے اپنے تین وکٹ محض 78رن پر گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یوراج اور یوسف کی بہترین نصف سنچریوں سے 20اوور میں چار وکٹ پر 181رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھری لنکا کو 20اوور میں 7 وکٹ پر 167رن پر روک کر خطاب اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل نوان کلاسیکرا کے 5 وکٹوں کے بعد اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا لیجنڈز نے جمعہ کی رات یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ انڈیا لیجنڈز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔سری لنکا لیجنڈز نے پہلے بالنگ کرتے ہوئے نوان کلوسیکرا کے پانچ وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 125 رن پر آل آؤٹ کیا اور پھر اس نے 17.2 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ لیجنڈز سے ملے 126 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے کے مقصد سے اتری سری لنکا لیجنڈز کو پہلا جھٹکا 20 کے اسکور پر لگا جب اس نے کپتان تلک رتنے دلشان (18) کا وکٹ گنوا دیا۔ دلشان نے 17 گیندوں پر چار چوکے لگائے ۔کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد سنت جیہ سوریہ (18) اور اپل ترنگا (ناٹ آؤٹ 39) نے دوسری وکٹ کے لئے 39 رنز کی شراکت سے سری لنکا کو مضبوط کیاتھا۔ اس کے بعد جیہ سوریہ بھی آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 18 گیندوں پر چار چوکے لگائے۔ اس کے بعد ترنگا نے چنتکا جے سنگھے (ناٹ آؤٹ 47) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 70 رنز کا اضافہ کرکے سری لنکا کو 8 وکٹ سے فتح دلائی اور اسے فائنل میں پہنچادیا۔ ترنگا نے 44 گیندوں میں 5چوکے لگائے اور جے سنگھے نے 25 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا لگایا۔جنوبی افریقہ لیجنڈز کے لئے مکھایا انٹینی اور الویرو پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیاتھا۔
اس سے قبل، تیز گیند باز نووان کل سیکرا (4 اوور، 25 رنز، 5 وکٹ) کی جارح بالنگ کی بدولت سری لنکا لیجنڈز نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 125 رنز پر آؤٹ کردیا اور آٹھ وکٹ سے جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری جونٹی روہڈس کی قیادت والی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وقفے وقفے پر وکٹیں گنواتی چلی گئی جس کی وجہ سے وہ بڑے اسکور تک نہیں پہنچ سکی۔ جنوبی افریقہ کے لئے مورنے وین وک نے 47 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ الویرو پیٹرسن نے 27 گیندوں میں پانچ چوکوں کی بدولت 27 رنز کی شراکت کی۔ وہیں جسٹن کیمپ نے 15، کپتان جونٹی روڈس نے چار، جانڈر ڈی بروئن نے سات، راجر ٹیلی میچس نے پانچ اور تھانڈی تاشبالا نے ایک رن بنائے ، جبکہ اینڈریو پٹک، مکھایا انٹینی اور مونڈے زینڈکی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ۔
سری لنکا لیجنڈز کے لئے کل سیکرا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سنت جیہ سوریہ، پرویز مہروف اور کوشلیا ویرتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS