پلامو میں نوجوان کا گولی مار کرقتل

0

ڈالٹن گنج : جھارکھنڈ میں پلاموضلع کے ہریہر گنج تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ مقامی گاﺅں والوں سے ملی اطلاع کے مطابق بیگ بیگہا علاقہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت اروند ٹھاکر (24 سال ) کے طور پر کی گئی ہے ۔اروند بہار کے سرحد پر واقع ہریہر گنج کے ایک کرانہ دکان میں کام کر تا تھا ۔ذرائع نے بتایاکہ نوجوان کے سینے میں گولی لگنے کے نشانات ہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔
دریں اثناءاہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان روز کی طرح دکان پر گیا تھالیکن منگل کی رات اروند گھر نہیں پہنچا تو اس کی تلاش وجستجو کی گئی ۔ لیکن اس کی کسی طرح کی جانکاری نہیں ملی ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS