مضبوط اپوزیشن کیلئے یوگی کا جیتنا ضروری:ٹکیت

0
The Economic times

پریاگ راج (ایجنسیاں) : پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ میں اتوار سے کسانوں کے ایک عظیم چنتن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں مختلف اضلاع سے آئے کسان حصہ لے رہے ہیں۔ اتوار کو پریاگ راج پہنچے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے براہ راست نہیں، لیکن بالواسطہ طورپر کہا کہ یوپی میں اقتدار کی تبدیلی ہوگی۔ اکھلیش یادو کی حکومت بنے گی اور یوگی آتیہ ناتھ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے یوگی کا جیتنا ضروری ہے۔ چنتن کیمپ میں شرکت کیلئے آئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ دہلی میں 13ماہ جو تحریک چلی ہے، اس پر غور وخوض ہوگا۔ کسانوں کے ایشوز کو کیسے سرکار کے سامنے رکھا جائے، ان پر غور ہوگا۔
ایم ایس پی پر گارنٹی قانون بنانے پر بھی غور وخوض کیا جائے گا۔ جن ریاستوں میں الیکشن نہیں ہیں، وہاں الیکشن کے بعد تحریک شروع کریںگے۔ جو بھی نئی سرکار بنے گی، اس سے بات ہوگی۔ کچھ معاملوں میں موجودہ سرکاروں پر دباؤ بنایا جائے گا۔ پریاگ راج میں دھان کی خرید کا معاملہ ہے، اس پر ہم سرکار سے بات کریںگے۔ واضح رہے کہ پریاگ راج میں جاری یہ کیمپ 16 سے 18 جنوری تک چلے گا۔ اس کیمپ میں کسانوں کے ایشوز پر غور وخوض ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS