یوگیندر یادو: بھارت جوڑو یاترا:ہندوستان کی سیاست کے بدلتے رنگ

0

یوگیندر یادو

آج کی ہندوستانی سیاسی منظرنامہ پر فلیکس کی حکمرانی ہے۔ لیکن آپ اس میں کوئی معنی مفہوم تلاش نہ کریں۔ اس دور میں جہاں پہ آپ کی توجہ (اصل ایشوز سے) ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے وہیں فلیکس بورڈ آپ کو 10سیکنڈ کے اندر پوری سیاست بتا دے گا اور بھارت جوڑو یاترا نے فلیکس اکانومی کو کافی فروغ دیا ہے۔
فلیکس پینل ہندوستان کی پلاسٹک کی سیاست کی علامت بن گیا ہے۔ یہ مٹیریل استعمال ہوتا ہے اور اسی پر پیغام رسانی ہوتی ہے۔ فلیکس بورڈ ہندوستان میں عوامی زندگی کی تبدیلیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں اس کو ہندوستانی سیاست کا فلیکسی فیکیشن کہتا ہوں۔
آپ جیسے ہی بھارت جوڑو یاترا میں ملک کا دورہ کرتے ہیں، آپ ہندوستان میں فلیکس بورڈوں کو نوٹس کئے بغیرنہیںرہ پاتے ہیں جس کو ہم زیادہ تر ہندوستانی زبان میں فلاکس کہتے ہیں۔ آپ سڑک کے کنارے دیکھتے ہیں کہ ہر قسم اورہر طرز کے فلیکس بورڈ نظرآتے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا نے فلیکس بورڈ اکنامی کو بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ لیکن یہ فلیکس بورڈ اس یاترا سے یاصرف سیاست تک محدودنہیں ہے۔ ہندوستان کے چھوٹے بڑے شہروں یہاں تک کہ دیہی علاقوں میں ہر طرف فلیکس بورڈ نظرآجائیںگے جن میں کوچنگ کلاسیز، (اسکولوں اور این سی آرمیں) چھوٹے چھوٹے شہروں کی تعمیر کے اشتہارات ہوتے ہیں۔ کیرالہ میں زیورات کے اور دیگر حصوں میں کپڑوں کے اشتہارات فلیکس بورڈ پر نظرآتے ہیں۔ دکانوں یہاں تک کہ چھوٹی چھوٹی حجام دکانوں تک میں فلیکس بورڈ لگے ہوئے ہیں جو آپ کو اندرآنے کی دعوت دیتے ہیں۔
فلیکس سستا ہے اور اس کا استعمال آسان ہے۔ ہندوستان کی سیاست ہر قدم پر فلیکس سے آراستہ ہے۔ جس طریقے سے شہنشاہ اپنی فتح کا اعلان بڑی بڑی عمارتوں اور علامتوںسے کرتے ہیں۔ اسی طرح سیاست داں اپنی روزمرہ کی معمولات میں فلیکس سے اپنی موجودگی درج کراتے ہیں۔ اور آپ کسی بھی پارٹی کی سیاست اور چھوٹے بڑے لیڈروں کی آمد اسی فلیکس بورڈ پر درج پاتے ہیں۔ چھوٹے سے افتتاحی فنکشن،کسی بھی اجلاس میں، برتھ ڈے پارٹی میں ہر جگہ آپ کو بیک گرائونڈ میں فلیکس بورڈ نظرآتا ہے۔ آپ سیاسی پارٹیوںکے لیڈروںکے تصاویر، ان کے مراتب کے حساب سے فلیکس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستان میں سیاسی نظریات کو اتنے ہی الفاظ میں آنا چاہئے جتنا کہ وہ ایک فلیکس بورڈ پر آراستہ ہوجائے۔ کسی بھی سیاسی لیڈر کی اس کی اپنی فلیکس امیج ہوتی ہے۔ انگلش میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلیکسنگ۔ اوریہ دکھاتی ہے کہ سیاست کی کیا اساس ہے اور اس کا لب لباب کیا ہے۔ یہ آپ کو سیاست کے خارجی منظر کو پیش کرتی ہے۔ فلیکس شاید اس لئے شروع کیا گیا تھا تاکہ وہ نئی سیاسی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق استعمال ہوسکے۔ آج فلیکس 10روپے فی اسکوائر فٹ ہے اورکہیں کہیں فلیکس اس سے بھی سستا ہے اوربہت زیادہ سستا ہے۔ یہ فلیکس پرانے طرز کے کاٹن کے بینروں سے زیادہ دیر تک چلتا ہے اور سستا ہوتا ہے اوراس کوسجانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ خاص طورپر لوہے کے فائبر گلاس کے بل بورڈوں کے مقابلہ میں اس کو لگانا آسان ہے۔ اس کو آپ آسانی کے ساتھ ختم کرسکتے ہیں اور اس کا ہٹانا کسی بھی نوشتہ دیوار سے آسان ہوتا ہے۔ اوراس کا سب سے بڑا فائدہ تویہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ فلیکس بورڈ سامنے سے ہٹادیں تووہ دیوار آپ کویہ یاد نہیں دلاتی کہ آپ پچھلی سال کس پارٹی کے تھے اور آج کس پارٹی میں ہیں۔ مگر آپ کے پرانے فلیکس بورڈ ری سائیکل کرکے ایک غریب آدمی کے فرش کا میٹ ہوسکتا ہے یا وال پیپر۔ یہ آپ کویاددلاتا ہے کہ آج سیاست کی کیا اہمیت ہوگئی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ یاددلاتا ہے کہ ہندوستان کی سیاست میں کتنی فلیکسبلیٹی یا لچک کی ضرورت ہے۔ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ آج کا فلیکس تمام مقابلہ جاتی سیاست کو ختم کردے اور ہوسکتا ہے کہ یہ صورت حال بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے حسد کا سبب بنے۔
فلیکس کی سپرمارکیٹ آپ کو بہت کچھ فراہم کرتی ہے۔ ایک چھوٹا سا 4×6 کا فلیکس بورڈ اب ختم ہوگیا ہے وہ قصہ پارینہ بن گیا ہے۔ آج ہم مختلف انواع کے بل بورڈوںکی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ پرانی طرز کے بل بورڈ کی جگہ پھول کی شکل کا فلیکس آگیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کی فلموں کی طرز کے کٹ آئوٹس کی طرح اب فلیکس بورڈ مارکیٹ میں آگئے ہیں۔ سنگل، ڈبل یا مختلف افراد پرمشتمل فلیکس بورڈ آپ کے پاس مختلف لائٹنگ آپشنس ہیں اور آپ کے پاس الگ قسم کا ٹیکسچر والا بل بورڈ بھی مل سکتا ہے۔ اگر آپ کو چمکدار، بھڑکیلا فلیکس بورڈ نہیں چاہئے تو آپ میٹل کی طرز کا بل بورڈ بنوا سکتے ہیں۔ کسی بھی سپرمارکیٹ میں یا سیاست کی مارکیٹ میں آپ کچھ بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ یہ سب آپ کی مرضی پر ہے۔ آپ فلیکس بورڈ کو مختلف پروڈکٹس کے لئے حسب منشا بنا سکتے ہیں۔
پیغام دینے والا ہی
اصل پیغام ہے
اگرآپ فلیکس بورڈوں کے اس خوبصورت باغیچے میں مطالب تلاش نہیں کرپارہے ہیں تو یہ آپ کی پرابلم ہے، فلیکس کی نہیں ہے کیونکہ کسی دانشور کا قول ہے کہ حسن دیکھنے والے کی نظرمیں ہوتا ہے۔ توجہ ہٹانے کے اس دور میں فلیکس بورڈ دس سیکنڈ میں اپنی بات کہہ دیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ آج چھوٹی بات میں پیغام دیا جاتا ہے۔ یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ امیج کیا ہے۔ اس کی سب سے عام پائی جانے والی چیز چترہار ہے۔ یعنی جس میں کئی تصاویر کا کولاز ہے۔میں نے ایک دفعہ ایک فلیکس بورڈ میں 200فوٹو گنے تھے۔ آپ کو حیرت ہوسکتی ہے لیکن جیسا کہ کہاجاتا ہے کہ دس تصویروںکا ایک لفظ۔
ایسا اس لئے ہورہا ہے کہ آپ تصاویر کے اس چترہار میں اصل میسج نہیں پڑھتے۔ اس کے بعد ہندو کلینڈر آرٹ کی آئیکونوگرافی آتی ہے۔ مختلف دیوی دیوتائوںکی خوبصورتی سے سجائی گئی چھوٹی چھوٹی تصاویر سب سے اوپر ہوتی ہیں اگر آپ ان تصویر میں امیج کی ترتیب نہ دیکھ پائیں تو آپ کو سیاست کا میسج اور گروہ کی وابستگیاں اوروفاداریاں دکھائی دے جائیںگی۔ اس معاملے میں راہل گاندھی کا بھارت جوڑو یاترا کا کیس زیادہ لچک دار ہے۔ راہل گاندھی کی تصویر بڑی ہے اور وہ مرکز میں لگائی جاتی ہے اور باقی ان کے عقیدت مند یا مداح نیچے ایسے احتیاط کے ساتھ منتخب مقام پر ان کی تصویریں لگائی جاتی ہیںجوکہ فلیکس بنانے والے اوراس کی رقم ادا کرنے والے کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسا کہ ایک فلیکس بورڈ میں نے دیکھا جوکہ دیپیندرہڈا کا تھا اس میں ان کی تصویرلگی ہوئی تھی راہل گاندھی کے ساتھ۔ یہ تصویر دکھاتی ہے کہ اختیارات کی درجہ بندی کیسے ہوئی ہے۔ عام طورپر یہ فلیکس بورڈ پولٹیکل میسج دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگراکثرنہیں ہوتا۔ اصل میں پیغام دینے والا ہی اصل پیغام ہوتا ہے۔
اس پوری صورت حال میں آپ پوچھ سکتے ہیں کہ کیا ان فلیکس بورڈوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ یا صرف یہ سیاست کی اندرونی صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرا سوچئے آج کے اس دور میں جب عوامی سرگرمیاں صرف ٹی وی اسکرین تک ہی سمٹ کر رہ گئی ہیں تو سمجھا جاسکتا ہے کہ آپ عوامی مقام کس حد تک حاصل کرسکتے ہیں۔ فلیکس کے ذریعہ آپ عوامی اسٹیج پر اپنی موجودگی درج کراتے ہیں۔ فلیکس آپ کے مفاد کا اظہارکرتا ہے اوریہی فلیکس الیکشن کے دوران آپ کی دعویداری کو بھی ظاہرکرتا ہے۔ یہ فلیکس بورڈ آپ کا سیاسی بیان بھی ہے اورآپ کے گروپ کی وابستگی بھی۔ اگر آپ کی کوئی پارٹی نہ ہو جس سے آپ کے کام کا اندازہ لگایا جاسکے۔ اس فلیکس کے ذریعہ یہ بتا سکتے ہیں کہ سیاست میں آپ زندہ ہیں۔ فلیکس ایک گریٹنگ کارڈ ہے، ایک شکریہ کا نوٹ ہے، ایک پمفلٹ ہے، آپ کی سیاسی کارکردگی کا پیغام بھی ہے۔ ایک فلیکس بورڈ پر اپنے اقتدار کو پرکشش طریقے سے آراستہ کرسکتے ہیں۔ ایک مہین سی جگہ ہے جو ہندوستان کی سیاست میں آپ کی موجودگی درج کراتی ہے۔
(مضمون نگارسوراج انڈیا کے بنیادگزار اورسماجی کارکن ہیں)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS