قرآن ہے تو اس کی تلاوت کیا کرو محراب میں نہ اِس کو سجا کر رکھا کرو

0

قرآن ہے تو اس کی تلاوت کیا کرو
محراب میں نہ اِس کو سجا کر رکھا کرو
قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی چیز ہے
گھر بیٹھ کر ثواب کمانے کی چیز ہے
تعویذوں اور پلیتوں میں ڈھالو نہ تم اِسے
للّٰہ اک مذاق بناؤ نہ تم اِسے!
دیتا ہے غور کرنے کی دعوت قرآنِ پاک
ہے عقل والوں کے لئے نعمت قرآنِ پاک
دھوئے دلوں کا میل تلاوت قرآن کی
سمجھی، سمجھنے والوں نے عظمت قرآن کی
قرآن جن گھروں میں پڑھا جاتا ہے وہاں
دیکھا گیا ہے رحمت و برکت کا سائباں
قرآن گھروں میں رکھ کے نہ پڑھنا گناہ ہے
ہر بے عمل کے واسطے یہ انتباہ ہے
قرآن برکتوں کا سمندر ہے بیکراں
کوئی کتاب ہمسرِ قرآن ہے کہاں
رب نے اِسے اُتارا ہے اپنے رسولؐ پر
جنّت کے گُلستان کو مہکاتے پھول پر
حافظؔ قرآنِ پاک ہے اک علمی معجزہ
انسان کو دکھاتا ہے اک سیدھا راستہ
ڈاکٹرحافظؔ کر ناٹکی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS