سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں جیل پر حملہ: اقوام متحدہ کا تحقیقات کا مطالبہ

0
www.aljazeera.com/

نیویارک: (یواین آئی) یمن کی جیل پر فضائی حملے کی اقوام متحدہ نے سعودی اتحادی فورسز کے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی اتحادی فورسز نے شمالی یمن کی ایک جیل پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں تقریباً سو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر مشتبہ ڈرون حملے اور سعودی شہروں پر بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فورسز نے یمن کے حوثیوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے شہر صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس میں کم از کم سو قیدیوں قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جب کہ متعدد قیدی شدید زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فورسز کے حملوں کے نتیجے میں صعدہ کے اسپتال میں 138 زخمیوں کو لایا گیا جب کہ دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی اتحادی فورسز کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سکریٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہےکہ فوری طور پر مؤثر اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ صعدہ کی جس جیل پر حملہ کیا گیا اس میں مہاجرین کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، اس حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملبہ سے مزید لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS