یشونت سنہا نے مرکزی حکومت پر کیا طنز

0

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے وزیر  داخلہ امت شاہ کے بیان  پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں سب سے خطرناک ٹکڑے ٹکڑے گینگ میں صرف دو لوگ ہیں۔ دوریودھن اور دوشاسن، یہ دونوں بی جے پی میں ہیں اور دونوں سے ہی محتاط رہیں‘‘۔ غور طلب ہے کہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا لفظ امت شاہ نے کانگریس اور حزب اختلاف کے لیے استعمال کیا تھا۔ جس پر مستقل طنز کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS