ڈیژل 15اور پیٹرول6 پیسے مہنگا  ہوا

0

نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں آج ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوکر 67.24 روپے فی لیٹر ہو گیا، جو 12 ہفتے کی اعلی ترین سطح ہے۔ پیٹرول کی قیمت بھی 6 پیسے بڑھ کر 14 دسمبر کے بعد کی بلند ترین سطح 74.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت کولکاتہ اور ممبئی میں بھی 6 پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.40 روپے اور 80.40 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں یہ 7 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.71 روپے فی لیٹر رہا۔ ڈیزل کولکاتہ اور ممبئی میں 16-16 پیسے مہنگا ہوا۔ کولکاتہ میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 69.66 روپے اور ممبئی میں 70.55 روپے رہی۔ چنئی ڈیزل کی قیمت 17 پیسے بڑھ کر 71.10 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ پٹرول-ڈیزل کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں اور ہر دن صبح6 بجے سے نئی قیمت نافذ ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS