نئی دہلی(ایجنسیاں) مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں کے ان پٹ کے مطابق، کیرالہ سے آر ایس ایس کے 5 رہنماﺅں کوممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)سے
ممکنہ خطرے کے نام پر وزارت داخلہ نے ’وائی زمرہ‘ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایف آئی پر مرکزی حکومت کی پابندی کے
بعد قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے وزارت داخلہ کو آرایس ایس لیڈروں کو ممکنہ خطرے کے بارے میںجانکاری دی تھی۔ بتایا جاتاہے کہ این آئی اے کے
چھاپے کے دوران کیرالہ کے پی ایف آئی ممبر محمد بشیر کے گھر سے ایک فہرست ملی تھی جس میں آر ایس ایس کے5 لیڈروں کے نام تھے۔ وزارت داخلہ نے
این آئی اے اور آئی بی کی رپورٹوں کی بنیاد پر کیرالہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لیڈروں کو وائی زمرہ کی سیکورٹی دی ہے۔ اب ان کی حفاظت میں پیرا
ملٹری فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ 22 ستمبر 2022 کو پی ایف آئی ممبر محمد بشیر پر چھاپے کے دوران این آئی اے کو آر ایس ایس
لیڈروں کی ایک فہرست ملی تھی۔
آر ایس ایس کے 5 لیڈروں کو، زمرے کی سیکورٹی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS