انڈونیشیا میں ‘موت کا میچ’، شدید ہنگامہ آرائی میں 129 افراد ہلاک، 180 سے زائد زخمی

0

نئی دہلی (ایجنسی): انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے تشدد میں 129 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جب کہ 180 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ مشرقی جاوا صوبے میں فٹ بال میچ کے دوران رات بھر مچی بھگدڑ سے 129 افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔

ایسٹ جاوا پولیس کے سربراہ نیکو افینٹا نے بتایا کہ اریما ایف سی اور پرسیبا سورابایا کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد ہارنے والی ٹیم کے حامیوں نے پچ پر حملہ کیا اور پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دم گھٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
مقامی نیوز چینلز کی ویڈیو فوٹیج میں ملنگ کے اسٹیڈیم کی پچ پر بھاگتے ہوئے اور باڈی بیگ اٹھائے ہوئے لوگوں کی تصاویر دکھائی گئیں۔ انڈونیشیا کی ٹاپ لیگ بی آر آئی لیگ ون نے میچ کے بعد ایک ہفتے کے لیے کھیل معطل کر دیے ہیں۔