دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی : قیمت 88 کروڑ روپے

0

اگرچہ گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کی سب سے قیمتی چائے کی کیتلی کی تذکرہ جاری ہے تاہم، اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اس کی تائید کی ہے۔اس قیمتی کیتلی کو ’دی ایگویئسٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس وقت یہ این سیٹھیا فاؤنڈیشن کے پاس ہے جو 18 قیراط سونے پر مشتمل ہے جس پر قیمتی ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ 9 اگست اس چکمتی دمکتی کیتلی کو گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کی باقاعدہ سند دی ہے۔ اس طرح کیتلی کی قیمت 88 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔اس کیتلی کےمرکز میں6. 67 قیراط کا یاقوت (روبی) پتھر لگا ہوا ہے۔ تاہم تراشیدہ ہیروں کو انتہائی مہارت سے کاٹ کر لگایا گیا ہے۔ کیتلی کا ایک حصہ معدوم شدہ بالوں والے ہاتھی (میمتھ) کے دانتوں سے بنایا گیا ہے جو اس کی نایابی مزید بڑھاتا ہے۔ اس کی اطراف 18 قیراط سونے اور اس کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ کیتلی کے اندر کا حصہ بھی سونے پرمشتمل ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے مالک نرمل سیٹھیا ہیں جو بھارت سےتعلق رکھتے ہیں اور اس وقت برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور ایک فاؤنڈیشن بھی چلاتے ہیں۔ یہ شاہکار کیتلی اٹلی کے مشہور فنکار فلویو اسکیویا نے ڈیزائن کیا ہے جس کے اخراجات سیٹھیا کی کمپنی نےبرداشت کئے تھے۔کیتلی پر کل 1658 ہیرے نصب ہیں جبکہ یاقوت بطورِ خاص برما اور تھائی لینڈ سے منگوائے گئے تھے۔ ڈالر میں اس کی قیمت 30 لاکھ ڈالر کے برابر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS