مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں تدریس پر ورکشاپ

0

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ”عملی کام کے ذریعہ سائنس کی تدریس“کا 24 جنوری کو 10:00 بجے انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈائریکٹر مرکز پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی کے بموجب اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس کے لیے رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔ بیرونی شرکاء کے لیے قبل از وقت اطلاع دینے پر قیام کا انتظام کیا جائے گا۔ کوآرڈنیٹرس ڈاکٹر رضوان الحق انصاری سے فون نمبر 9490315023 یا ڈاکٹر افروز عالم سے 8885472844 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS