بیجنگ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ورک فروم ہوم کو بڑھایا گیا

0

بیجنگ: (یو این آئی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر طلباء اور عملے کے گھروں میں قیام کی مدت بڑھا دی ہے۔ شہر میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پیر کو اضافی اجتماعی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
چینی دارالحکومت کے کئی رہائشی کمپلیکس میں لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم یہاں کی صورتحال شنگھائی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے جہاں لاکھوں شہری تقریباً دو ماہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہیں۔
پیر کو بیجنگ میں کورونا انفیکشن کے 99 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے 50 زیادہ ہیں۔
پیر کو چین میں کورونا انفیکشن کے کیسز کی تعداد 802 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مقامی سطح پر کیسز آنے کے باوجود قومی سطح پر کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کے بعد بھی حکومت اپنے ‘زیرو کووڈ’ پلان کے تحت سخت قرنطینہ، لاک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ پر اصرار کر رہی ہے، حالانکہ کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی کی وجہ سے بیجنگ سے باہر لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS