ششی تھرور نے امت شاہ کے ایمس میں داخل نہ ہونے پر سوال اٹھایا

0

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر لیڈر اور لوک سبھا رکن ششی تھرور نے کورونا متاثر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے علاج کی خاطر پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا اور کہا کہ انھیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں اپنا علاج کروانا چاہیے تھا تھرور نے ٹویٹ کیا،’ تعجب ہے کہ وزیر داخلہ بیمار ہونے پر ایمس میں علاج کروانے کے بجائے پڑوسی ریاست کے ایک پروائیویٹ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ عوامی اداروں میں عوام کا یقین بڑھے، اس مقصد سے اسے مؤثر افراد کا تحفظ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا ایک ایمس کا ماڈل دکھاتے ہوئے ایک بلیک اینڈ وائٹ فوٹو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایمس کو جدید اور ترقی پذیر ہندوستان کا مندر قرار دیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ امت شاہ کو کووِڈ۔19 ہونے کے بعد اتوار کو ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں داخل ہونے کی صلاح دی اور وہ علاج کے لیے گڑگاؤں کے میدانتا سپر اسپیشیلٹی اسپتال میں داخل ہو گئے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS