انگلش خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دی ایک وکٹ سے شکست ، ٹورنا منٹ میں برقرار

0

آکلینڈ (یو این آئی) :انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے گیند بازوں کی مہلک گیند بازی اور پھر شاندار نصف سنچری کی بدولت اتوار کو نیوزی لینڈ کو لااسکورنگ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی2022 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور کیٹ کراس (35 رن پر 3)، سوفی ایکلیسٹون (41 رن دے کر3) اور شارلٹ ڈین (36 رن دے کر 3) کی شاندار بالنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے48.5 اووروں میں203 رنوں کے مختصر اسکور پر آل آؤٹ کردیا۔ جواب میں نٹالی نے108 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 61، کپتان ہیتھر نائٹ کے چار چوکوں کی مدد سے53گیندوں پر42 اور صوفیہ ڈنکلے کے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے43گیندوں پر33رن کی بدولت47.2 اوورز میں نو چوکوں کی مدد سے204 رن بنا کر میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔
تاہم نیوزی لینڈ نے میچ میں انگلینڈ کا بھرپور مقابلہ کیا۔ ایک موقع پر ایسا لگتا تھا کہ جیت نیوزی لینڈ کے حق میں ہے لیکن آخر میں وہ وکٹوں سے ہار گئے ۔ تجربہ کار اسپن بالر فرانسس میکے نے 9 اووروں میں34 رنوں کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جیس کیر نے 2 اور لی تیہوہو اور بروک ہولیڈے نے 1-1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بیٹنگ میں میڈی گرین نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے75گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ اؤٹ52 رن بنائے جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن نے48گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے41رن بنائے ۔ یہ انگلینڈ کی ٹورنامنٹ میں دوسری جیت ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی چوتھی شکست۔ انگلینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچوںمیں 2 جیت اور 3 ہار کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ، نیوزی لینڈ 6 میں سے صرف 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس میں ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا مائنس ہے ۔ دونوں ٹیموں کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے آنے والے میچز بہت اہم ہوں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS