خواتین آئی پی ایل 10 برسوں میں ہندوستان کو ناقابل شکست بنا دے گا:ہیلی

0

ملبورن(یو این آئی) : آسٹریلیا کی اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے بی سی سی آئی اور پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ خواتین ٹی20 مقابلے کا خیرمقدم کیاہے ۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ خواتین آئی پی ایل کی آمد سے ہندوستانی ٹیم 10 برسوں میں ‘ناقابل شکست’ بن سکتی ہے ۔ ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیاکو ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اننگ سے جیت دلانے کے بعد ہیلی نے کہا ’’ویمنز آئی پی ایل اور ویمنز پی ایس ایل جیسے ٹورنامنٹس کا منصوبہ بہت اچھی خبرہے ۔یہ خاتون کرکٹ کے لئے اگلا قدم ہے اورٹھیک اسی کی ضرورت تھی۔خواتین بی بی ایل، کیئا سپرلیگ اوردی ہنڈریڈ جیسے مقابلے کو ہم نے پوری دنیا میں کامیاب ہوتے دیکھا ہے ۔ ایسے میں خواتین آئی پی ایل کا آنا ہندوستان میں کھیل کو فروغ دینے کا موقع پانا بہت ضروری ہے ۔ ہیلی نے کئی برسوں سے خاتون آئی پی ایل کی حمایت کی ہے ۔ خواتین کرکٹ کے کئی سرکردہ کھلاڑیوں کی طرح ان کا ماننا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی ترقی کے لئے آئی پی ایل جیسے مقابلے کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ ہیلی آئی پی ایل کے ساتھ ہونے والے خواتین کے چیلنج کے پہلے سیزن میں ایک نمائشی مقابلے کا حصہ تھیں اورانہوں نے کہا، “بھارت خواتین کرکٹ میں ایک بہت بڑی غیر استعمال شدہ مارکیٹ ہے ۔ ان کی آبادی کے ساتھ 10 سال میں ایک ناقابل شکست ٹیم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہیں صرف ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں ان کے باصلاحیت کھلاڑی اپنا کھیل دکھا سکیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS