فیفا ورلڈ کپ کے لیے اب تک 8,00,000 سے زائد ٹکٹس فروخت

0

زیورخ (یو این آئی) : اس سال کے آخر میں قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ- 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں اب تک دنیا بھر میں 800,000 سے زیادہ لوگوں نے ٹکٹ خرید لیا ہے ۔ یہ اطلاع فیفا نے دی ہے ۔ فیفا نے کہا کہ ’’شائقین نے اس سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں 8,04,186 ٹکٹ خریدے ہیں۔‘‘فیفا نے کہا ہے کہ امریکہ، انگلینڈ، میکسیکو، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ہندوستان، برازیل، ارجنٹائنا اور سعودی عرب جیسے ممالک کے لوگوں نے بنیادی طور پر ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔فیفا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کا افتتاحی اور فائنل میچ دیکھنے میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔فیفا نے مطلع کیا کہ جن شائقین کو پہلے مرحلے میں ٹکٹ نہیں ملے ہیں، انہیں اگلے ‘رینڈم سلیکشن ڈرا سیل پیریڈ’ کے دوران 5 اپریل کو فیفا کی ویب سائٹ پر درخواست دینے کا ایک اور موقع ملے گا۔فیفا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے زیادہ تر سلاٹس اب بک ہو چکے ہیں۔ ورلڈ کپ کا فائنل ڈرا جمعہ کو ہوگا جس میں ٹیموں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS