ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر ملیں گے

0

دبئی (یو این آئی/ایجنسیاں) : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مردوں کا ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر (3 کروڑ 53 ہزار 760 روپے ) کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ آئی سی سی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔
آئی سی سی نے کہا کہ 13 نومبر کو ہونے والے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 800,000 ڈالر (چھ کروڑ، 50 لاکھ، 56 ہزار 880 روپے ) کی انعامی رقم دی جائے گی، جب کہ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کوچار۔چار لاکھ ڈالر (تین کروڑ 25 لاکھ 31 ہزار 200) دیے جائیں گے ۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی طرح سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70,000 ڈالر ملیں گے ۔پہلے را¶نڈ میں باہر ہونے والی چار ٹیموں کو ہر ایک کو 40,000 ڈالر ملیں گے ۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ گزشتہ سال یو اے ای میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی یہی رقم ملی تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ کو 6.5 کروڑ روپے ملے تھے۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث اس بار روپے کے حساب سے زیادہ رقم دستیاب ہوگی۔
یادرہے کہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سپر 12 میں پہنچ گئے ہیں۔ جن ٹیموں کی مہم پہلے را¶نڈ میں شروع ہوگی ان میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔
آسٹریلیا میں 16اکتوبر سے شروع ہونے والی ورلڈکپ میں ہندوستان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ہو گا۔ یہ میچ ملبورن میں کھیلا جائے گا۔ 29 روزہ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے کا فائنل میچ 13 نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ آئی پی ایل کی چمپئن ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملی۔ رنر اپ راجستھان کو 12.5 کروڑ ملے۔ تیسرے مقام پر بنگلور کو 7 کروڑ اور چوتھے مقام پر لکھنو¿ کو 6.5 کروڑ کا نقد انعام ملاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS