افغان مسئلے پر حکومت کے ساتھ کام کریں گے: کانگریس

0
OneIndia

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے،لہذا پارٹی اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے یہاں افغانستان کے بارے میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے بعد راجیہ سبھا میں کانگریس کے رہنما ملیک ارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر خارجہ نے میٹنگ کے دوران ان کے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ حکومت اسی سمت میں کام کرے گی. مسٹر کھڑگے نے بتایا کہ حکومت افغانستان کے حوالے سے ‘دیکھو اور انتظار کرو’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پوری اپوزیشن نے اجلاس میں حکومت کی اس پالیسی کی حمایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS