اسکول کی سرکاری عمارتیں بھی فروخت ہوں گی،عام آدمی پارٹی کا بی جے پی پر الزام؟

0

نئی دہلی،(یو این آئی):عام آدمی پارٹی نے پرکارپوریشن کے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کوفروخت کرنے کا الزام بی جے پی پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں اب نجی کوچنگ ادارے چلائے جائیں گے۔
آپ کے مرکزی ترجمان سوربھ بھردواج نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اسکولوں میں اب پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلیں گے۔ کارپوریشن کے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو بی جے فروخت کر رہی ہے۔ بی جے پی اب سرکاری سکولوں کی اہم جگہ کو فروخت کر کے دہلی میونسپل کارپوریشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں نریلا ، سٹی صدر پہاڑ گنج زون ، سول لائن زون اور کرول باغ زون اسکولوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت 25 فیصد بجٹ تعلیم پرخرچ کرتی ہے جبکہ دہلی میونسپل کارپوریشن صرف ڈیڑ فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ کرتی ہے ۔ جہاں دہلی سرکار کے اسکولوں میں بچوں کا داخلہ ہر سال بڑھ رہا ہے وہیں،وہیں دہلی میونسپل کارپوریشن کے سکولوں میں پڑھنے والے بچے تین لاکھ سے کم ہو کر 2.30 لاکھ رہ گئے ہیں۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کئی اسکولوں میں 30-40 بچے ہی ہیں ۔ ان کے پاس اتنے طلباء بھی نہیں ہیں کہ ان اسکولوں کو چلا سکیں۔ ارپوریشن کے سکولوں کی حالت زارکے لیے بی جے پی کو جواب دینا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS