یوپی اردو اکادمی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تشکیل، کون کس عہدے پر؟

0

لکھنؤ(یواین آئی):اترپردیش حکومت نے اترپردیش اردو اکادمی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تشکیل کےلئے 24اراکین کو نامزد کر دیا ہے۔محکمہ لسانیات کے پرنسپل سکریٹری جتیندر کمار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورکھپور کے چودھری کیف الوراءایکزیکٹیو کمیٹی کے غیر سرکاری رکن چئیرمین ہوں گے جبکہ پرنسپل سکریٹری سکریٹری محکمہ لسانیات، اترپردیش حکومت یا ان کے نمائندہ کونسل کے عہدہ بااختیار رکن کے طور پر ہوں گے۔
ایگزیکیٹو کمیٹی میں دیگر عہدہ با اختیار اراکین میں پرنسپل سکریٹری /سکریٹری، محکمہ مالیات اترپردیش حکومت یا ان کا نمائندہ، پرنسپل سکریٹری /سکریٹری محکمہ تعلیم اترپردیش حکومت یا ان کا نمائندہ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے کل وقتی چیرمین، اترپردیش ہندی سنستھان، لکھنو ، ڈائرکٹر ، اردو تعلیم ڈائرکٹریٹ لکھنؤ، سکریٹری اترپردیش اردو اکادمی، لکھنؤ، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی-علی گڑھ، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردوبنارس ہندویونیورسٹی وارانسی، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردو الہ آباد یونیورسٹی پریاگ راج، ایچ او ڈی، شعبہ اردو، پنڈت دین دیال یونیورسٹی گورکھپور اور ایچ او ڈی شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ ہوں گے۔
اس کے علاوہ غیر سرکاری رکن کے طور پر سید ندیم اختر-بلندشہر،سید اشرت حسین-وارانسی، ایم آزاد انصاری-سہارنپور، ڈاکٹر ماہِ تلک صدیقی-کانپور، راجا قاسم-بارہ بنکی، سلیم بیگ-کانپور اور ڈاکٹر رزوانہ -لکھنو ، ڈاکٹر شاداب عالم-لکھنو ، میشم زیدی، نوئیڈا، حاجی ظہیر احمد-مرادآباد، محمد اسلام سلطانی، بریلی اور نواب کمبر قیصر-لکھنو کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت یہ نامزدگی کبھی بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کر سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS