اسٹارثنا خان اورمفتی انس کیا جدا ہوں گے،بڑی پیشگوئی میں کتنی صداقت؟

    0
    Image: Geo News

    ممبئی (ایجنسی) بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔کمال راشد خان کی پریانکا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق پیشگوئی کی تھی۔مذکورہ پیشگوئی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کی گئی ہے۔ کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں کہا کہ آئندہ تین سالوں میں اداکارہ اور ان کے شوہر کی طلاق ہوجائے گی۔ کمال راشد کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار نہیں جب کے آر کے نے انڈسٹری سے منسلک کسی جوڑے کے حوالے سے ایسی پیشگوئی کی ہو۔اس سے قبل بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس ، اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق سے متعلق کمال راشد کی جانب سے پیشگوئی کی جاچکی ہے۔ اس کے ٹویٹر پر لوگوں کا ردعمل جاری ہے۔ ابی ثنا خان اور مفتی انس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS