ویکسین سرٹیفکیشن پر ہندستانی حکومت کے ساتھ جڑنا جاری رہے گا: برطانوی ہائی کمشنر

0

نئی دہلی، (یو این آئی): جیسے ہی ہندستان نے جمعہ کو یو کے کے باہمی سفر کے اقدامات کو تیز کرنے کا اعلان کیا،برطانوی ہائی کمیشن نے یہاں کہا کہ وہ ہندستانی حکومت کے ساتھ تکنیکی تعاون کے ساتھ کورونا ویکسین سرٹیفکیشن کا کام جاری رکھیں گے۔ ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ متعدد لوگوں کو ہندستان سے برطانیہ جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور وہ سفر کے عمل کو جہاں تک ممکن ہو آسان بنانا چاہتے ہیں۔
نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانیہ مرحلہ وار نظریات سے پوری دنیا کے ممالک اور علاقوں میں پالیسی کی توسیع پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم ہندستان میں عوامی صحت کے اداروں کے ذریعہ ٹیکے لگائے گئے لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیشن کی یو کے کی منظوری کی توسیع کے لئے تکنیکی تعاون پر ہندستانی حکومت کے ساتھ جڑنا جاری رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ سفر کے لئے کھلا ہے اور ہم پہلے سے ہی متعدد لوگوں کو ہندستان سے برطانیہ جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں خواہ وہ سیاح ہوں، کاروباری ہوں یا طلبا۔ جون 2021 کو ختم ہونے والے سال میں 62,500سے زیادہ اسٹوڈنٹس ویز جاری کئے گئے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلہ میں تقریباً 30فیصد زیادہ ہے۔ ہم سفر کے عمل کو جہاں تک ممکن ہو آسان بنانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS